14 جون 2014 - 20:24
غزہ پر ایک بار پھر اسرائیلی جارحیت

اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے غزہ کے بعض علاقوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجسنی۔ابنا۔ اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے غزہ کے بعض علاقوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے ۔ فلسطینی ویب سائٹ الرسالہ نٹ کے مطابق اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے ہفتے کی صبح، جنوبی غزہ کے شہر خان یونس میں تحریک حماس کے فوجی بازو قسام بریگیڈ کے  ایک اڈے پر راکٹ سے حملہ کیا ہے ۔ اس رپورٹ میں کہا گيا ہے کہ حملے کے وقت اس اڈے میں کوئی بھی موجود نہیں تھا۔غزہ پراس وقت اسرائیلی لڑاکا طیارے پرواز کررہے ہيں ۔ گذشتہ جمعرات سے جنوبی غرب اردن کے شہر الخلیل سے تین صہیونی فوجی لاپتہ ہوگئے ہيں اور اسرائيلی فوجیوں نے اپنے ان فوجیوں کا پتہ لگانے کے لئے وسیع پیمانے پر کاروائیاں شروع کردی ہیں ۔

...............

242